Sunday, April 28, 2024
Assalam Alaikum Wa Rahmatullah Wa Barakatahu

نوطرح کی ذہانتیںدنیا

Shared with Public$

/$نوطرح کی ذہانتیںدنیا میں پہلی بار 1980ء میں ہوورڈ گارڈنر نے یہ کہا کہ ذہانت ایک طرح کی نہیں ہوتی، بلکہ یہ کئی طر ح کی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے دنیا سمجھتی تھی کہ آئی کیو ہی سب کچھ ہے۔ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ صحیح حساب کتاب، چیزوں کو یاد رکھنا، حافظہ اور یادداشت کا بہترین ہونا ہی ذہانت ہے۔ گارڈنر نے پہلی بار کہا کہ ذہانتیں نو طرح کی ہوتی ہیں۔ اس نے اس نظریے کو Multiple Intelligence یعنی کثیر جہتی ذہانت کا نظریہ کہا۔اس نے یہ نظریہ پیش کرنے کیلئے ان بچوں پر تحقیق کی جو ذہنی طور پر ابنارمل تھے۔ اس نے جب غور کیا تو اسے پتا لگا کہ ابنارمل بچے بھی بلا کے ذہین ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اس نے کچھ بچوں کو دیکھا کہ وہ بہت اچھا گانا گاتے ہیں، کچھ بچے کسی اسپورٹس میں بہت اچھا پرفارم کرتے ہیں،کچھ ڈانس بہت اچھا کرتے ہیں، کچھ بات چیت بہت اچھی طرح کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ انسان کے اندر یہ نو طرح کی ذہانتیں مل کر فیصلہ کرتی ہیں کہ انسان کتنا ذہین ہے۔ یہ ذہانتیں ہر انسان میں مختلف ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اس کی شخصیت اور اس کے مستقبل کا اندازہ ہوتاہے۔1 - فطرت شناسبعض لوگوں کا فطری چیزوں کے ساتھ بہت گہرالگائو ہوتا ہے۔ ان کو جانوروں کا، سیروسیاحت کا، قدرتی چیزیں دیکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ ان کا فطرت کے ساتھ بالکل ایسے ہی تعلق ہوتا ہے جیسے اپنے رشتے داروں سے ہوتاہے۔ یہ لوگ فطرت کے ساتھ مانوس ہوتے ہیں۔ یہ لوگ جنگلوں میں سیر کرتے،بادلوں کو دیکھتے مست ہوتے نظر آتے ہیں۔2 - میوزک اسمارٹبعض لوگ بہت اچھا گانا گا لیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ موسیقی کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ یہ لوگ اچھے اور برے گانے والے کی تمیز بہت خوب کر لیتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کسی کی آواز سن کر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ یہ کس کیفیت میں ہے یا یہ کیسا سوچ رہا ہے۔ بعض ردھم دریافت کر لیتے ہیں۔ وہ ہوا کی آواز اور پتوں کی آواز سے بھی ردھم بنا لیتے ہیں۔ اس طرح کے لوگ بہت اچھے موسیقار ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت اچھی دھنیں ترتیب دیتے ہیں۔ یہ بہت اچھے طریقے سے موسیقی کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ کثیر جہتی ذہانت کے نظریے کے مطابق انھیں Musical Intelligence کہتے ہیں۔3 - منطق اور حساب کے ذہینکئی لوگوں کو زبانی ٹیلی فون نمبر یاد ہوتے ہیں۔ انھیںگاڑیوں کے نمبر یاد ہوتے ہیں۔ انھیں بے شمار اعداد وشمار یاد ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کے اندر منطق کی ذہانت ہوتی ہے۔ اس ذہانت کے لوگ بہت اچھے ریاضی داں اور سائنس داں ثابت ہوتے ہیں۔4 - خود شناساس ذہانت کا مطلب ہے کہ ہم جس جگہ پر رہ رہے ہیں، کس طرح سے رہ رہے ہیں، اپنی موجودگی کو کیسے سمجھتے ہیں، خود سے کتنے شناسا ہیں، خود کو کتنا سمجھتے ہیں، اپنے مقام اور مرتبے اوراپنی ذات کو کس طرح سے لیتے ہیں۔ جن لوگوں میں یہ ذہانت ہوتی ہے وہ بہت زیادہ ترقی کرتے ہیں۔ وہ اپنی ذات کو بڑا بہتر سمجھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ہائی جیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہ کسی کی باتوں میں نہیں آتے۔ یہ بہت جلد کسی سے متاثر نہیں ہوتے، کیونکہ ان کو پتا ہوتا ہے کہ وہ اصل میں کیا ہیں اور ان کی ذات کیا ہے۔ اس ذہانت کو Self-Awareness Intelligence کہتے ہیں۔5 - سماجی ذہانتاس کا مطلب یہ ہے کہ ہم دوسروں کے ساتھ کتنے بہتر تعلقات رکھتے ہیں۔ ہماری دوسروں کے ساتھ بات چیت کیسی ہے، ہمارا دوسروں کے تعلق کیسا ہے۔ اس ذہانت کے حامل لوگ اچھے استاد، سوشل ورکر، اداکار اور سیاستدان ثا بت ہوسکتے ہیں۔ یہ ذہانت دوسروں کی رہنمائی اور موٹیویشن میں بڑی معاون ہے۔6 - محسوس کرنے کی ذہانتبعض لوگ چیزوں کے بارے میں اندازے بہت درست لگاتے اور بہت جلد محسوس کرلیتے ہیں۔ ایسے لوگ کی زبان پر جیسے ہی کوئی کھانے والی چیز آئے، فوری اس کا ذائقہ بھانپ لیتے ہیں۔ انھیں پتا لگ جاتا ہے کہ یہ شے ذائقے دار ہے یا نہیں۔ ایسے لوگ تجزیہ بہت اچھا کرتے ہیں۔ اس ذہانت کا انگریزی نام Bodily-Kinasthetic Intelligence ہے۔7 - زباناس ذہانت کا تعلق زبان سیکھنے اور سمجھنے (Linguistic Intelligence) سے ہے۔ بعض لوگ ایک سے زیادہ زبانیں سیکھنے کے ماہر ہوتے ہیں، جبکہ بعض لوگ ساری زندگی اپنی مادری زبان سے ہی باہر نہیں نکل پاتے۔ ایسے لوگ بہت اچھے مترجم (ٹرانسلیٹر) اور مبلغ (کمیونیکٹر) ثابت ہوتے ہیں۔ وہ ایک زبان کو دوسری زبان میں منتقل کر لیتے ہیں۔ انھیں ایک سے زائد زبانیں بولنے پر عبور ہوتا ہے۔8 - تصویری ذہانتبعض لوگ تصاویر کو بہت اچھے طریقے سے دیکھتے ہیں۔ ان کا مشاہدہ بہت تیز اور قوی ہوتا ہے۔ وہ کوئی بھی منظر دیکھتے ہیں تو اس کے بعد فوراً اندازہ لگا لیتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، یہ کس طرح ہے، اس کا معانی کیا ہے۔ یہ لوگ فطری حسن یا دنیا کی خوبصورتی کے بارے میں بہت ذہین ہوتے ہیں۔ اسے Spatial Intelligence کہا جاتا ہے۔9 - فکر و فلسفہ کی ذہانتفکر و فلسفہ کی ذہانت (Existential Intelligence) رکھنے والے افراد کائنات اور انسان کے بارے میں گہرے اور باریک تجزیے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ اپنے تئیں یہ سوالات اٹھاتے رہتے ہیں جن کا تعلق کائنات کی تخلیق اور انسان کے وجود سے ہوتا ہے۔ وہ یہ سوچتے ہیں کہ انسان اس دنیا میں کیوں آیا اور کہاں واپس جائے گا۔ ایسے افراد کائنات اور انسانیت کے موضوعات کے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔$15 Syeda Kazmi Intikhab and  14 others32LikeCommentShare$/$

Site Information